100+ Best Friend Poetry in Urdu Text – Dosti Shayari (2025)

Friendship is one of the strongest relationships in life, and we advise you to choose your friends carefully. A true and sincere friend is a blessing from Allah. If you want to strengthen your friendship through poetry, don’t worry—our PoetryWrite team is here to help you share your feelings with your friends through beautiful words. Best Friend Poetry in Urdu is a wonderful way to express the unique and deep bond we share with our best friends.

In this blog post, we have shared best friend poetry in Urdu, including sad, funny, and two-line couplets about friendship. We hope you enjoy these poems and share them with your best friends. So, let’s dive in and explore our blog further.

Poetry lines about best friends, with a background of poor friends.

کون کہتا ہے کہ دوستی برابری میں ہوتی ہے
سچ تو یہ ہے دوستی میں سب برابر ہوتے ہیں

کسی بھی جھوٹے دوست سے کبھی محبت مت کرنا
اور ایک سچے دوست کو کبھی گیم مت کرنا۔

کچھ الگ ہی شوق رکھتا ہوں دنیالوں
یار کم ہی رکھتا ہوں مگر خاص رکھتا ہوں۔

یارو دوستی میں کوئی رول نہیں ہوتا
اور اسے سکھانے کا کوئی اسکول نہیں ہوتا۔

وہ دل کیا جو ملنے کی دعا نہ کرے، تمہیں بھول کر جیو یہ خدا نہ کرے
رہے تیری دوستی میری زندگی بن کر، یہ بات اور ہے زندگی وفا نہ کرے

شاید پھر وہ تقدیر مل جائے کہ وہ حسین پل مل جائے
چل پھر سے بیٹھیں وہ کلاس کی لاسٹ بینچ پہ،شاید پھر سے وہ پرانے دوست مل جائیں۔

تقدیر لکھنے والے ایک احسان کر دے میرے دوست کی تقدیر میں ایک اور مسکراہٹ لکھ دے
نہ ملے کبھی درد انہیں،تو چاہے تو اس کی قسمت میں میری جان لکھ دے۔

دوریوں سے فرق پڑتا نہیں بات تو دلوں کی نزدیکیوں سے ہوتی ہے
دوستی تو کچھ آپ جیسے لوگوں سے ہے،ورنہ ملاقات تو جانے کتنے لوگوں سے ہوتی ہے۔

Friendship Poetry in Urdu

Friendship Poetry in Urdu

دوستی کا گیت ہم گنگنایا کرتے ہیں
دوستی میں کبھی ہنستے ہیں تو کبھی رلایا کرتے ہیں

ہم کہتے ہیں زندگی بھر ساتھ نبھائیں گے
لیکن لوگ اکثر بچھڑ جایا کرتے ہیں۔

دو راستے زندگی کے، دوستی اور محبت
ایک جام سے بھرا، دوسرا الزام سے۔

محبت میں وہ پاگلپن کہاں ہے
جو ایک اچھے دوست کی دوستی میں ہوتا ہے۔

دن ہوا ہے تو رات بھی ہوگی ہو مت اداس، کبھی بات بھی ہوگی
اتنے پیار سے دوستی کی ہے زندگی رہی تو ملاقات بھی ہوگی۔

ایک پہچان ہزاروں دوست بنا دیتی ہیں ایک مسکراہٹ ہزاروں غم بھلا دیتی ہیں
زندگی کے سفر میں سنبھال کر چلناایک غلطی ہزاروں سپنے جلا کر راکھ دیتی ہے۔

دوست کو دوست کا اشارہ یاد ہے ہر دوست کو اپنا دوستانہ یاد رہتا ہے
کچھ پل سچے دوست کے ساتھ تو گزارو وہ افسانہ موت تک یاد رہتا ہے۔

سچ کہوں تو آپ ہر پل یاد آتے ہو
جان نکل جاتی ہے جب آپ روٹھ جاتے ہو

دوستی ہر وقت ملنے سے نہیں ہوتی
دوستی تو دل سے ہوتی ہے۔

دوست ہنسانے والا ہونا چاہیے
رلایا تو زندگی بھی دیتی ہے

جنت جیسی ہوتی تھی ہر شام دوستوں کے ساتھ
اب دھیرے دھیرے کر کے سارے بچھڑتے چلے گئے۔

دوستی کا شکریہ کچھ اس طرح ادا کروں،آپ بھول بھی جاؤ تو میں ہر پل یاد کروں
خدا نے بس اتنا سکھایا ہے مجھے کہخود سے پہلے آپ کے لیے دعا کروں۔

Sad Friendship Poetry

Sad Friendship Poetry

دشمنوں کی جفا کا خوف نہیں
دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں

دوست نے چھوڑ دیا دوست کا ساتھ
کیونکہ دوست کو چھو گیاایک لڑکی کا ہاتھ۔

کیا پتہ تھا دوست ایسے بھی دغا دے جائے گا
میرے دشمن کو میرے گھر کا پتہ دے جائے گا۔

چھوٹے سے دل میں غم بہت ہیں،زندگی میں ملے زخم بہت ہیں
مار ہی ڈالتی کب کی یہ دنیا ہمیں،کمبخت دوستوں کی دعاؤں میں دم بہت ہے۔

مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے
کیونکہ مشکل میں کوئی سمجھدار کام نہیں آتا

آؤ تعلقات کو کچھ اور نام دیں
یہ دوستی کا نام تو بدنام ہو گیا۔

مہک دوستی کی عشق سے کم نہیں ہوتی عشق سے زندگی شروع یا ختم نہیں ہوتی
اگر ساتھ ہو زندگی میں اچھے دوستوں کا تو یہ زندگی بھی جنت سے کم نہیں ہوتی۔

سچا دوست وہی ہے
جس کے ساتھ رہنے سے خوشی دگنی اور غمآدھے ہو جاتے ہیں

کچھ رشتہ انجانے میں بن جاتے ہیںپہلے دل سے پھر زندگی سے جڑ جاتے ہیں
کہتے ہیں اُس دور کو دوستی جس میں انجانے نہ جانے کب اپنوں بن جاتے ہیں

سہارا دینا ہو تو زندگی بھر کا دینا
ایک پل کا سہارا تو جنازہ اٹھانے والے بھی دیا کرتے ہیں ‏

درجہ بندی دیکھی جائے تو ہمارا یار اول ہے
روٹھ جانے میں دل جلانے میں اور بھول جانے میں

ہم پر یقین کرنے کی کوشش کرنا
ہم بے وجہ کسی کا بھی دل دکھایا نہیں کرتے

کچھ ایسا تھا آپ میں جو ہمیں بہت اچھا لگا
ورنہ ہم بھی یوں ہی کسی کو دوست بنایا نہیں کرتے۔

Two Lines Friendship Poetry for SMS

Two Lines Friendship Poetry for SMS

لوگ دولت دیکھتے ہیں، ہم عزت دیکھتے ہیں
لوگ منزل دیکھتے ہیں، ہم سفر دیکھتے ہیں

پرانے یار بھی آپس میں اب نہیں ملتے
نہ جانے کون کہاں دل لگا کے بیٹھ گیا۔

پھولوں سا تازہ رہتا ہے سماں میرا

جب مل جاتا ہے اے دوست ساتھ تیرا

میرے دوستوں کی پہچان اتنی مشکل نہیں
وہ ہنسنا بھول جاتے ہیں مجھے روتا دیکھ کر۔

اے دوست تیری دوستی مثل انگور ہے
ملنا تو چاہتا ہوں لیکن منزل بہت دور ہے

دوستوں کے دوست یاروں کے یار رہیں گے
کل بھی سدا بہار تھے ہمیشہ سدا بہار رہیں گے

گُن ملنے پر شادی ہوتی ہے
اور عیب ملنے پر دوستی!دوستی مبارک

دشمن کی میرے سامنے بیٹھنے کی اوقات نہیں
اور دوستوں کے ساتھ میں چال نہیں چلتا۔

دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
وہی انداز ہے جاہل کا زمانے والا۔

میری سلطنت میں دیکھ کر قدم رکھنا
میری دوستی کی قید میں ضمانت نہیں ہوتی۔

نہ دوستی سے رہے اور نہ دشمنی سے رہے
ہمیں تمام گلے اپنی آگہی سے رہے

جب سے تم مجھے چھوڑ گے دوست ہو بیگانے کی طرح
مجھے غموں نے بانٹ لیا خزانے کی طرح

Best Friend Poetry in Urdu Text

دوستی اچھی ہو تو رنگ لاتی ہے دوستی گہری ہو تو سب کو بھاتی ہے
دوستی نادان ہو تو ٹوٹ جاتی ہے پر اگر دوستی اپنی جیسی ہو تو تاریخ بناتی ہے۔

یہ دن یوں ہی گزر جائیں گے ہم دوست ایک دن بچھڑ جائیں گے
آپ ناراض نہ ہونا میری شرارت سےایک دن یہ پل یاد آئیں گے۔

کیا فرق ہے دوستی اور محبت میں رہتے تو دونوں دل میں ہی ہیں۔
لیکن صرف بس اتنا ہے سالوں بعد ملنے پر محبت نظر چرا لیتی ہے اور دوست سینے سے لگا لیتے ہیں۔

رشتہوں کی ہے یہ دنیا نرالی سب رشتہوں سے پیاری ہے یہ دوستی تمہاری
منظور ہیں آنسو بھی آنکھوں میں تمہاری اے دوست اگر آ جائے ہونٹوں پہ مسکاں تمہاری۔

جو آسانی سے ملے وہ ہے دھوکہ جو مشکل سے ملے وہ ہے عزت
جو دل سے ملے وہ ہے پیار اور جو نصیب سے ملے وہ ہے دوست۔

دنیا داری میں ہم تھوڑے کچے ہیں پر دوستی کے معاملے میں سچے ہیں
ہماری سچائی بس اس بات پر قائم ہے کہ ہماری دوستی ہم سے بھی اچھے ہیں۔

رشتہوں میں دوریاں تو عموماً رہتی ہیں پھر بھی دوریاں دلوں کو ملا دیتی ہیں
وہ رشتہ ہی کیا جس میں ناراضگی نہ ہو پر سچی دوستی دوستوں کو منا لیتی ہے۔

گناہ کر کے سزا سے ڈرتے ہیں زہر پی کے دوا سے ڈرتے ہیں۔
دشمنی کے ستم کا خوف نہیں ہمیں ہم تو دوستوں کے خفا ہونے سے ڈرتے ہیں۔

راتیں گمنام ہوتی ہیں دن کسی کے نام ہوتا ہے
ہم زندگی کچھ اس طرح سے جیتے ہیں کہ ہر لمحہ صرف دوست کے نام ہوتا ہے۔

Sachi Dosti Poetry in Urdu

Sachi Dosti Poetry in Urdu

آسمان سے توڑ کر ستارہ دیا ہےعالمِ تنہائی میں ایک شرار دیا ہے
میری قسمت بھی ناز کرتی ہےمجھ پرخدا نے دوست ہی اتنا پیارا دیا ہے۔

اے دوست راہ زیست میں چل احتیاط سے
گرتے ہوؤں کو یہاں تھامتا کوئی نہیں

کچھ وقت کا انتظار ملا مجھ کوپر خدا سے بڑھ کر یار ملا مجھ کو
نہ رہی تمنا کسی جنت کی مجھےتیری دوستی سے وہ پیار ملا مجھ کو۔

سورج کے سامنے رات نہیں ہوتی ستاروں سے دل کی بات نہیں ہوتی
جن دوستوں کو ہم دل سے چاہتے ہیں نہ جانے کیوں ان سے ملاقات نہیں ہوتی۔

شاید کبھی خلوص کو منزل نہ مل سکے گی
وابستہ ہے مفاد ہر ایک دوستی کے ساتھ

سچی ہے میری دوستی آزما کے دیکھ لو کر کے یقین مجھ پہ میرے پاس آ کے دیکھ لو
بدلتا نہیں کبھی سونا اپنا رنگ جتنی بار چاہے آگ لگا کر دیکھ لو۔

چند لمحوں کی زندگی ہے نفرتوں سے جیا نہیں کرتے
دشمنوں سے گزارش کرنی پڑے گی دوست تو اب یاد کیا نہیں کرتے۔

دوستی کا شکریہ کچھ اس طرح ادا کروں آپ بھول بھی جائیں تو میں ہر پل یاد کروں
خدا نے بس اتنا سکھایا ہے مجھے کہ خود سے پہلے آپ کے لیے دعا کروں۔

Funny Poetry Best Friend

اے خدا میرے دوست کو سلامت رکھنا
ورنہ میری شادی میں برتن صاف کون کرے گا

مذاق اب کس سے کریں صاحب
.پرانے یار اب احترام مانگتے ہیں

آدھی رات کو ہم دوستوں کی سوئی ہوئی آتما کو جگاتے ہیں
اور ان کے جاگنے کے بعد، ہم خود سو جاتے ہیں

بڑے لمبے ہوتے ہیں زندگی کے یہ راستے
دو قدم تم چلو، دو قدم ہم چلیں گے بعد میں ٹیکسی کر لیں گے

پہلے کے زمانے میں لوگ کامیاب ہوا کرتے تھے
اور آجکل لوگ وائرل ہوا کرتے ہیں۔

 دوست کی پہچان اس کے کمنٹ سے ہوتی ہے
ورنہ ڈی پی تو سب اچھی لگا لیتے ہیں

رونے سے کچھ نہیں ہوتا صرف آنسو نکل جاتے ہیں
دوست بھی ساتھ نہیں دیتے گرتے ہیں اور پھسل جاتے ہیں۔

ارے یارو وہ غصے میں بھی ہم پر رحم کر گئی
لگایا کس کر چانٹا اور سردی میں بھی گال گرم کر گئی۔

چاند کو توڑ دوں گا سورج کو پھوڑ دوں گا
تو ایک بار ہاں کر دے، پہلے والی کو چھوڑ دوں گا۔

عرض کیا ہے وہ تمہیں ڈی پی دکھا کر گمراہ کرے گی
مگر تم آدھار کارڈ پر اڑے رہنا

Scroll to Top