Feeling alone is something many of us go through. In this collection, you will go find best alone poetry in Urdu text. These best heart-touching alone poetry in Urdu lines speak to your loneliness and akela pan. Whether you are a boy or a girl, this shayari will be easy to read and help you feel understood. From 2 line alone sad poetry in Urdu to heartfelt tanhai poetry, everything is collected with care.
So, if you are in love and feel alone, this poetry will help you connect with your emotions. Let’s read and share alone poetry in Urdu to express the feelings of تنہائی and اکیلا پن.
Best Alone Poetry in Urdu
کوئی نہ ملا اپنا دکھ سنانے کو،
تو رکھ دیا شیشہ سامنے اور رُلا دیا خود کو۔
خود سے لڑتی ہوں، بگڑتی ہوں، منا لیتی ہوں،
میں نے تنہائی کو ایک کھیل بنا رکھا ہے۔
زندہ رہنے کی یہ ترکیب نکالی میں نے،
اپنے ہونے کی خبر سب سے چھپا لی میں نے۔
میری روح کو تنہائی کی زنجیر پہنا کر،
وہ میرے پاس تو ہوتا ہے، مگر میرا نہیں ہوتا۔
اکیلا رہنا سیکھ چکا ہوں،
اب دل نہیں لگتا محفلوں میں۔
پلٹ کر آنے لگے شام کو پرندے،
ہمارا صبح کا بھولا، ابھی تک نہیں آیا۔
میں تنہا ہی بہتر ہوں،
مجھے ضرورت نہیں جھوٹے سہاروں کی۔
اکیلے آئے تھے، اکیلے جائیں گے،
نہ جانے اکیلے رہا کیوں نہیں جاتا۔
دیکھو تو میرے اردگرد کتنا ہجوم ہے،
سوچو تو عین وسط میں تنہا کھڑی ہوں میں۔
میری تنہائی کا مجھے گِلہ نہیں،
کیا ہوا جب کوئی مجھے ملا نہیں،
پھر بھی دعا کریں گے آپ کے واسطے،
آپ کو وہ سب ملے جو مجھے ملا نہیں۔
کچھ لوگ اکیلے ہو جانے کے خوف سے،
بے قدرے لوگوں کے ساتھ بندھے رہتے ہیں۔
مجھے عادت سی لگ گئی ہے تنہائی میں رہنے کی،
مجھے محبت سی ہو گئی ہے اکیلے پن سے۔
ایک چائے دو کپوں میں برابر سی بانٹ کر،
اکثر کیا ہے فرض کہ تنہا نہیں ہوں میں۔
تو کہاں ہے، کہ تیری یاد کے ہاتھوں اب تو،
میرے ساتھ پریشان میری تنہائی بھی۔
تنہا زندگی کا بھی اپنا ہی مزا ہے،
نہ کسی کے آنے کی خوشی، نہ کسی کے جانے کا غم۔
2 Line Alone Sad Poetry In Urdu
ہم پہلے ہی جی رہے تھے اداس راتوں میں اکیلے
آپ کے جانے کے بعد رونق اور بڑھ گئی
آسان نہیں ہیں یادوں کے دیپ جلانا
خون سے جلتی ہے یہ آگ تنہائی کی
تنہائی میں جینے کے شوقین ہیں ہم
کوئی ساتھ رہے تو ہمیں اچھا نہیں لگتا
کہنے لگى ہے اب تو تنہائی بهى مجھ سے
مجھ سے ہى کرلو محبت ميں تو بےوفا نہيں
کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہو گا
میرا دروازہ ہواوں نے ہلایا ہو گا
سورج بھی اس کو ڈھونڈنے وآپس چلا گیا
اب ہم بھی گھر لوٹ چلیں شام ہو گئی ہے
آخری آئینہ بھی توڑ دیا
میری تنہائی اب مکمل ہے
ہمارے پاس نہ بیٹھو
ہماری تنہائیاں خفا ہوتی ہے
دل ٹپکنے لگا ہے آنکھوں سے
اب کسے رازداں کرے کوئی؟
شہر میں شور گھر میں تنہائی
دل کی باتیں کہاں کرے کوئی؟
ہنس نہ اتنا بھی فقیروں کے اکیلے پن پہ
جا خدا تجھ کو بھی میری طرح تنہا رکھے
جب انسان تنہائی کو پسند کرنے لگ جائے
تو سمجھ لو کہ وہ لوگوں کی حقیقت جان چکا ہے
بظاہر محفلوں کی جان ہوں میں
لیکن حقیقتا تنہائی کا مارا ہوں
سارا شہر اس کے جنازے میں شریک تھا
وہ ایک شخص جو تنہائی کے خوف سے مر گیا
Alone Poetry In Urdu Copy Paste
جن کو زہر بھی نہیں مارتا،
ان کو تنہائی مار دیتی ہے۔
Jin ko zeher bhi nahi maarta,
Un ko tanhai maar deti hai.
اب تو تنہائی کا کوئی احساس نہیں ہوتا،
اب پانی میں بھی تیرا عکس نظر آتا ہے۔
Ab to tanhai ka koi ehsaas nahi hota,
Ab paani mein bhi tera aks nazar aata hai.
لاکھ سمجھاؤ فوائد مجھے تنہائی کے،
مجھے جینا ہی نہیں تجھ سے کنارہ کر کے۔
Laakh samjhao fawaid mujhe tanhai ke,
Mujhe jeena hi nahi tujh se kinara kar ke.
دو گھڑی سکون کی خاطر ہم نے برسوں عذاب جھیلا ہے،
اسے کہنا آج بھی اک شخص تیرے ہوتے ہوئے اکیلا ہے۔
Do ghari sukoon ki khaatir hum ne barson azaab jhela hai,
Usay kehna aaj bhi ek shakhs tere hotay huay akela hai.
اپنی تنہائی میں بہتر ہوں،
مجھے ضرورت نہیں عارضی سہاروں کی۔
Apni tanhai mein behtar hoon,
Mujhe zarurat nahi aarzi saharon ki.
کچھ غلط بھی تو نہیں تھا میرا تنہا ہونا،
آتش و آب کا ممکن نہیں یکجا ہونا۔
Kuch ghalat bhi to nahi tha mera tanha hona,
Aatish o aab ka mumkin nahi yakja hona.
میری چاہت کی بہت لمبی سزا دو مجھ کو،
قرب تنہائی میں جینے کی دعا دو مجھ کو۔
Meri chahat ki bohot lambi saza do mujh ko,
Qurb-e-tanhai mein jeene ki dua do mujh ko.
اس کو تمنا تھی ہمیں کوئی نہ دیکھے،
ہم نے ہو کر تنہا انہیں خوشحال کر دیا۔
Us ko tamanna thi humein koi na dekhe,
Hum ne ho kar tanha unhein khushhaal kar diya.
Akela Pan Poetry اکیلاپن شاعری
تم جب آؤ گی تو کھویا ہوا پاؤ گی مجھے،
میری تنہائی میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں۔
راس آجاتی ہیں تنہائیاں بھی،
بس ایک دو روز بُرا لگتا ہے۔
سنو، ہم بیٹھ کر تنہا کسی ویران گوشے میں،
ہوا کو دکھ سنائیں گے، تجھے ہم بھول جائیں گے۔
اب یہ عالم ہے کہ تنہائی سے ہم تنگ آکر،
خود ہی دروازے کی زنجیر ہلا دیتے ہیں۔
آ دیکھ، تیرے ہجر میں گزارے چند ہی دنوں میں،
میرے سر کے بالوں میں سفیدی اُتر آئی ہے۔
اجڑے ہوئے گھر کا میں وہ دروازہ ہوں،
دیمک کی طرح کھا گئی جسے دستک کی تمنا۔
تنہائیاں کچھ اس طرح سے ڈسنے لگیں ہمیں،
ہم آج اپنے ہی پیروں کی آہٹ سے ڈر گئے۔
تنہائی یہ نہیں کہ آپ کسی جگہ اکیلے ہوں،
بلکہ آپ کے ارد گرد لوگوں میں عدم دلچسپی کا نام تنہائی ہے۔
نہ میری کوئی منزل ہے، نہ کوئی کنارہ،
تنہائی میری محفل ہے، یادیں میرا سہارا۔
ان سے بچھڑ کر کچھ یوں وقت گزرا،
کبھی زندگی کو ترسا، کبھی موت کو پکارا۔
دونوں ایک ندی کی طرح تھے جدا،
وہ اُس پار اکیلا، میں اِس پار تنہا تھا۔
ہم بھی پھولوں کی طرح اکثر تنہا ہی رہتے ہیں،
کبھی خود سے ٹوٹ جاتے ہیں، کبھی کوئی توڑ جاتا ہے۔
Tanhai (تنہا) poetry in Urdu
میری تنہائیوں کا عالم تو دیکھو،
راتیں گزر گئیں پر اُس کی یادیں نہیں۔
Meri tanhaiyon ka aalam to dekho,
Raatein guzar gayeen par uski yaadein nahi.
میرے اکیلے پن پہ مت جانا،
میری سوچ لشکروں کا مقابلہ کرتی ہے۔
Mere akelay pan pe mat jana,
Meri soch lashkaron ka muqabla karti hai.
اک تمہارے سوا کون ہے میرا یہاں،
پھر تنہا کس کے سہارے چھوڑ جاتے ہو؟
Ik tumhare siwa kaun hai mera yahan,
Phir tanha kis ke saharay chhor jaate ho?
تنہائی کی یہ رات اب کٹتی بھی نہیں ہے،
تکیہ سے لپٹ جاتا ہوں بچوں کی طرح میں۔
Tanhai ki yeh raat ab katt’ti bhi nahi hai,
Takiya se lipat jaata hoon bachon ki tarah main.
آج میں نے سائے سے پوچھا، کیوں چلتے ہو میرے ساتھ؟
کہنے لگا، اور کوئی جو نہیں چلتا تیرے ساتھ۔
Aaj maine saaye se poocha, kyu chalte ho mere saath?
Kehne laga, aur koi jo nahi chalta tere saath.
تم نے چکھی ہی نہیں ہجر کی چائے کبھی،
تم پر گزرے ہی نہیں موسم اُداسی والے۔
Tum ne chakhi hi nahi hijr ki chai kabhi,
Tum par guzray hi nahi mausam udaasi walay.
آئینہ دیکھ کر تسلی ہوئی،
ہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی۔
Aaina dekh kar tasalli hui,
Hum ko is ghar mein jaanta hai koi.
تم پر اُتری ہی نہیں ہجر کی اندھی راتیں،
تم نے دیکھا ہی نہیں چاند کا کالا ہونا۔
Tum par utri hi nahi hijr ki andhi raatein,
Tum ne dekha hi nahi chaand ka kaala hona.
Alone Poetry In Urdu For Girl
مت خلل ڈالو میری تنہائی میں
اب یہی تو ہے اک ہمسفر میری
کچھ لوگ زمانے میں ایسے بھی تو ہوتے ہیں
محفل میں تو ہنستے ہیں تنہائی میں روتے ہیں
وقت لگتا ہے پر یقین مانو
بڑا سکون ملتا ہے اکیلے رہنے میں
تیرے ہوتے ہوئے آجاتی تھی ساری دنیا
آج تنہا ہوں تو کوئی نہیں آنے والا
ہم تنہائیوں کے بادشاہ ہیں جی
اب ہمارا رونقوں میں دل نہیں لگتا
منزل بھی اس کی تھی راستہ بھی اس کا تھا
اک ہم ہی اکیلے تھے قافلہ بھی اس کا تھا
جب انسان اندر سے صحراوں میں بھٹک رہا ہو
تو شہروں کا ہجوم بھی اس کی تنہائی دور نہیں کر سکتا
ہائے یہ چائے کی میزوں پے قہقہوں کے شریک
دلوں میں جھانک کے دیکھو تو سب کے سب تنہا
نہیں ہے کوئی منتظر ہمارا
جس سے کریں دل کی بات
سو جاؤ کہ دنیا مصروف ہے
اپنے چاہنے والوں کے ساتھ
بس ایک چہرے نے تنھا کر دیا ہمیں
ورنہ ہم خود ایک محفل ہوا کرتے تھے
لوگ مصروف بہت ہیں
چلیں ہم بھی درو دیوار سے بات کرکے مصروف ہو جاتے ہیں
ہائے یہ چائے کی میزوں پے قہقہوں کے شریک
دلوں میں جھانک کے دیکھو تو سب کے سب تنہا
تنہا خاموش رات اور گفتگو کی آرزو
ہم کس سے کریں بات کوئی بولتا نہیں
Deep Alone Poetry for Status
ہم تنہائیوں کے بادشاہ ہیں جی
اب ہمارا رونقوں میں دل نہیں لگتا
ہر کسی کے نصیب میں کہاں لکھی ہیں چاہتیں
کچھ لوگ دنیا میں آتے ہیں فقط تنہائیوں کے لئے
تنہا نہیں ہوں میں
مجھ میں بسا ہے وہ
مت پوچھ کیسے گزرے دن اور کیسی گزری رات
بہت تنہا جیے ہیں ہم تجھ سے بچھڑنے کے بعد
زندگی بھر کی شناسائی چلی جائے گی
گھر بسا لوں گا تو تنہائی چلی جائے گی
بیمار پڑا رہا میں برسوں بستر پر
تیرا ہجر میری جوانی کے دن کھا گیا
بظاھر رونقوں میں بزم آرائی میں جیتے ہیں
حقیقت یہ کہ ہم تنہا ہیں تنہائی میں جیتے ہیں
میں تنہا ہوں مگر خوش ہوں
کیونکہ محفلیں تباہ کرتی ہیں
میں کسی ایسی جگہ کی تلاش میں ہوں
جہاں گہری تنہائی تو ہو مگر احساس تنہائی نہ ہو
تنہا کرو تو یار مکمل کرو نا
پھر مجھ سے میرے وجود کا سایہ بھی چھین لو
جس نے ہر پل ساتھ نبھایا ہے
وہ کوئی اور نہیں میرا سایا ہے
کندھا نہیں ہے میسر کوئی اب مجھے
رونا آئے تو دیوار سے لگ جاتا ہوں
رات کا منظر بھی عجیب ہوتا ہے
اندھیرا ڈرتا ہے میری تنہائی سے
کتنی خاموش تھی وہ ہجر کی رات
دل کی دھڑکن سے کان پھٹتے تھے
Alone Quotes In Urdu Text
راس تنہائی بھی نہیں آتی
اور ہر شخص سے بیزار بھی ہوں
تنہا ہو جانا نظر انداز ہو جانے سے بہتر ہے
جب ساتھ دینے والے مشکلات پیدا کرنے لگے
تو تنہائیاں ہی بہتر لگتی ہیں
میں اس راستے پر بھی اکیلا چلا ہوں جہاں مجھے کسی کی سخت ضرورت تھی
دل تو کرتا ہے کہ میں خرید لوں تیری تنہائی
مگر افسوس میرے پاس خود تنہائی کے سوا کچھ نہیں
تیرے ہجر میں یوں زرد ہوئے جاتے ہیں
لوگ تکتے ہیں تو ہمدرد ہوئے جاتے ہیں
نہ آزماؤ مجھے اتنا کہ میں مجبور ہو جاؤں
جو پہلے ہی تنہا ہو اسے درد نہیں دیا کرتے
اسے نہ کہو کے قسمت کی بات ہے
میری تنہائی میں کچھ ہاتھ تمہارا بھی ہے
آج سوچا ہے دوستی کرلیں
خود کی تنہائی سے ہی جی بھرلیں
سب سے زیادہ آن لائن رہنے والے لوگ
حقیقی زندگی میں سب سے زیادہ تنہا ہوتے ہیں
جب سے لگا ہے تنہائی کا روگ مجھے
اک اک کر کے چھوڑ گئے سب لوگ مجھے
تمہارے ہاتھ کی دستک کی آس میں
میں اپنے گھر سے کہیں بھی نہیں گیا برسوں
تجھ سے بچھڑے تو یوں ہوئے بے آسرا
سہارا لیا دیوار سے وہ بھی پیچھے کو ہٹ گئی
اپنوں نے بھی نہ سوچا کہ اجڑوں گی تو کدھر جاوں گی
آشیانہ جن کا نہ ہو وہ پرندے اکثر مر ہی جاتے ہیں
میں نے لوگوں کی بھیڑ میں
لوگوں کو لوگوں کیلئے ترستے دیکھا ہے
راس تنہائی بھی نہیں آتی مجھ کو
اور ہر شخص سے بیزار بھی ہوں
شعور کا کرشمہ ہے یا شوق تنہائی
رفتہ رفتہ دل سے اتر رہے ہیں لوگ
کون کہتا ہے تنہائیاں اچھی نہیں ہوتیں
بڑا حسین موقع دیتی ہیں خدا سے ملنے کا